• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

شائع May 5, 2024
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

سینئر سیاستدان اسفندیار ولی خان کے صاحبزادے ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان اے این پی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ سردار حسین بابک پارٹی سیکریٹری خارجہ امور اور انجینئر احسان سیکریٹری اطلاعات بن گئے۔

ڈاکٹرمیرب اعوان پہلی بار مرکزی سیکریٹری برائے خواجہ سرا حقوق منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج (اتوار) ہوں گے۔

زاہد خان نے تصدیق کی تھی کہ کل ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے میں نے کسی عہدے کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024