• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

شائع May 5, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کاروں کی قیمتیں کم کرنے کے بعد دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے کہا کہ کچھ ڈیلرز اور صارفین نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اس سے رابطہ کیا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے ہونڈا اٹلس کارز لیمیٹڈ اپنی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔

کمپنی نے کہا کہ ’ہم فی الحال مزید کمی نہیں کررہے اور حالیہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح اور میٹیریل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔‘

انڈس موٹر کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

انڈس موٹر کمپنی نے کہا کہ انہیں مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں متعدد سوالات موصول ہوئے ہیں، ’ہم اپنی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

انڈس موٹر کمپنی نے مارچ میں ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024