• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

شائع May 4, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

گزشتہ چند روز سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اس کی قیمت آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 سو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونا 14 سو روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024