• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

سردار سلیم کو پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان

شائع May 3, 2024
پیپلز پارٹی رہنما سردار سلیم اور فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو: ڈان
پیپلز پارٹی رہنما سردار سلیم اور فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو: ڈان

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے دو مضبوط امیدوار ابھر کر سامنے آئے ہیں اور پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شبہاز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی تعیناتی پر بھی مشاورت کی گئی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کیے جانے کا امکان ہے جو اس سے قبل 2008 میں اٹک سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ 2008 میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

فیصل کریم کنڈی 2008 کی قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025