• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مانسہرہ: گاڑی کا چالان کرنے پر فائرنگ، سب انسپکٹر جاں بحق

شائع May 3, 2024
واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کا چالان کرنے پر پیش آیا — فوٹو: ڈان نیوز
واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کا چالان کرنے پر پیش آیا — فوٹو: ڈان نیوز

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی کا چالان کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بیدڑہ انٹر چینج پر ملزم کی فائرنگ سے ہائی وے پولیس کے سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے سپاہی اور شہید سب انسپکٹر کی لاش کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کا چالان کرنے پر پیش آیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کا دورہ کیا، اور ضروری معلومات حاصل کیں۔

پولیس نے فوری طور پر معلومات حاصل کرکے گاڑی کو ٹریس کر کے ملزمان کی پہچان کرلی ہے اور موبائل نمبر حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024