• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سنجے لیلیٰ بھنسالی ’ہیرا منڈی‘ کو سراہنے پر پاکستانیوں کے مشکور

شائع May 3, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی نے لاہور کی تاریخ پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو سراہنے پر پاکستانی مداحوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقسیم ہونے کے باوجود اب بھی پاکستانی اور بھارتی لوگ ایک جیسے ہی ہیں۔

سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تقسیم سے قبل انگریز دور کا زمانہ دکھایا ہے۔

ویب سیریز کے زیادہ تر مرکزی کردار مسلمان اور سکھ ہیں جب کہ اس میں ہندو کردار بھی ہیں اور سیریز کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے۔

ویب سیریز کی ریلیز کے بعد سنجے لیلیٰ بھنسالی نے انڈی وائر کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے کام سے پاکستانی مداح بھی بہت خوش ہوئے ہیں اور انہیں شکرانے اور محبت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

فلم ساز کے مطابق پاکستانی مداح ان کے کام کی تعریف کر رہے ہیں کیوں کہ ویب سیریز میں مسلمان کرداروں کو زیادہ منفی انداز میں پیش نہیں کیا گیا بلکہ تاریخ کو دہرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں دونوں ممالک کی ثقافت کو یکجا کرنے کا کام کر سکتی ہیں اور یہ کہ ماضی میں ہم سب یعنی پاکستانی اور بھارتی ایک ہی تھے اور انہیں لگتا ہے کہ اب بھی ہم سب ایک ہی ہیں۔

سنجے لیلیٰ بھنسالی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلموں اور ویب سیریز کو زیادہ مقاصد رکھ کر بنایا جانا چاہئیے۔

اس سے قبل سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ’ہیرا منڈی‘ کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہون نے مذکورہ ویب سیریز میں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا بھی سوچا تھا لیکن وہ متعدد وجوہات کی وجہ سے انہیں کاسٹ نہ کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024