• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات کی نازیہ حسن کا گانا ’بوم بوم‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

شائع May 3, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ مہوش حیات نے برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی ’کوئین آف پاپ‘ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا مقبول گانا ’بوم بوم‘ گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

1982 میں ریلیز ہونے والے گانے ’بوم بوم‘ کو بھارتی پروڈیوسر بدو نے ترتیب دیا تھا جب کہ یہ بولی وڈ کی فلم ’اسٹار‘ میں بھی شامل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مہوش حیات کو اپنی سریلی آواز میں ’بوم بوم‘ گانا گنگناتے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ قریبی دوستوں کے ساتھ ایک جگہ موجود ہیں جہاں وہ خوشگوار ماحول میں نازیہ حسن کا گانا گنگنا رہی ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں اداکارہ نازیہ حسن کے گانا گنگنا کر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہوں، اس سے قبل انہوں نے 2017 میں بھی فینکس میں ہونے والے کانسرٹ میں نازیہ حسن کا گانا ’بوم بوم‘ گا کر ان کی یاد تازہ کی تھی۔

مہوش حیات نے کانسرٹ میں گائے گئے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کی تھی اور لکھا کہ نازیہ حسن کا گیت گانا ان کے لیے باعث فخر ہے، نازیہ حسن کے مد مقابل کوئی نہیں آسکتا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاپ گانوں میں نازیہ حسن کا راج ہمیشہ رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024