• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مانسہرہ: 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

شائع May 3, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

مانسہرہ میں تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود درہ دلولہ موہری میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم درہ دلولہ کے رہائشی گوہر آمان ولد فقیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تمام شہادتیں اکٹھی کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں زنا اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈا پور نے بچی اور لواحقین سے ملاقات کرنے کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے متاثرہ بچی سے ملاقات کی۔

ڈی پی او نے متاثرہ بچی کی فیملی کو انصاف فراہم کرنے اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے تفتیش کے تمام مراحل اور تمام پہلوؤں کو میرٹ پر کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن ، اسٹیشن ہاؤس افسر تھانہ گڑھی حبیب اللہ اور کیس کے تفتیشی افسر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے بچی کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔

علاوہ ازیں، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ ملاقات کی اور بچی کو سائیکلوجیکل ٹریٹمنٹ اور سائیکلوجیکل فرسٹ ایڈٖ فراہم کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024