• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

شائع May 3, 2024
فائل فوٹؤ: اے ایف پی
فائل فوٹؤ: اے ایف پی

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر معاشی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سمیت اس کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے میزائل پروگرام کے لیے فنڈز استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا جس میں ’تکنیکی مصروفیات‘ اور ’ہمارے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے قرض پیکج کے آخری حصے کے طور پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024