• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چوتھے ٹی20 میں سعدیہ اور ندا کی عمدہ باؤلنگ، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست

شائع May 2, 2024 اپ ڈیٹ May 3, 2024
سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی
سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان نے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو چوتھے ٹی20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ دو میچوں کی مین آف دی میچ کپتان ہیلی میتھیوز کے صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن پاکستان کے خلاف ناکامی سے دوچار ہوئی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے۔

شمین کیمبل 26 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ زائدا جیمز نے 19 اور جنیلیا گلاسگو نے 10 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی بقیہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 18 رنز کے عوض تین جبکہ کپتان ندا ڈار نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں عائشہ ظفر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 42 رنز بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

سعدیہ اقبال کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم ابتدائی تینوں میچ جیت کر پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے اور اسے سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024