• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور میں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا

شائع May 2, 2024

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ایک اور پولیس کانسٹیبل ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا، کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے واپس گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے گولیاں چلا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اندرون ٹیگسالی گیٹ میں جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔

اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

کانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے، آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

10 دونوں کے دوران صرف لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 ملازم شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو مسلح ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگیا ہے، شہید ہونے والے سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024