• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایمن سلیم خود کو کیارا اڈوانی کی ہم شکل قرار دینے پر خوش

شائع May 1, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ایمن سلیم نے خود کو بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا ہم شکل قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ بھی قرار دے دیا۔

ایمن سلیم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے مختلف معاملات پر سوالات پوچھے گئے۔

اداکارہ نے ایک سوال پر بتایا کہ شادی کے بعد وہ شوہر کے ہمراہ لندن منتقل ہو چکی ہیں لیکن ان کا واپس پاکستان آنے کا ارادہ ہے، انہیں اپنے ملک سے بہت پیار ہے۔

اداکارہ نے خوبصورتی پر تعریفیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ ان کا فوری طور پر اسکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، شادی کی وجہ سے ابھی ان کی ذاتی مصروفیات چل رہی ہیں اور وہ شوہر کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

خوشحال شادی شدہ زندگی گزارنے کے جواب پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں زیادہ تجربہ نہیں ہے، ان کی شادی کو ابھی صرف چار ماہ ہی ہوئے ہیں اور ابھی تک وہ ہنی مون منا رہی ہیں، اس لیے وہ خوشحال شادی شدہ زندگی کے راز بتانے کے اہل نہیں۔

ساتھ ہی ایمن سلیم نے مشورہ دیا کہ شادی شدہ جوڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ سچا رہنا چاہئیے، ایک دوسرے کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے جب کہ وفاداری اور ایک دوسرے کا احترام بھی لازمی ہے۔

ایک مداح نے انہیں بتایا کہ ان کی شکل کسی سے نہیں ملتی، ان کی اپنی شخصیت اور اپنا انداز ہے، جس پر ایمن سلیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی ایک مداح نے انہیں بتایا کہ ان کی شکل بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی سے ملتی ہے، جس پر بھی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایمن سلیم کا مزید کہنا تھا کہ کیارا اڈوانی ان کی پسندیدہ بولی وڈ اداکارہ ہیں اور انہیں ان کا ہم شکل قرار دینا ان کے لیے خوشی کی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024