• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنےکا امکان

شائع May 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، شہر میں صبح سے ہی تیز دھوپ کا راج ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت موسم گرم اور خشک ہے، موجودہ پارہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے، جبکہ کم سےکم پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے، جبکہ شمال مغرب سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب، کراچی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلےنمبرپر موجود ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 161 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024