• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

حکومت کی رواں مالی سال شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی تاریخی وصولی

شائع April 30, 2024
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقر رہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقر رہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں تاریخی وصولیاں کی ہیں اور جولائی تا مارچ میں سالانہ بنیاد پرپیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 719 ارب 56 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں لیوی کی مد میں وصولی 362 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقر رہے، تاہم آئی ایم ایف نے رواں مالی سال لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024