• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان، برآمد کنندگان کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترامیم منظور

شائع April 29, 2024
وزیراعظم نے 26 مارچ کو ایوارڈ کی تقریب میں آفیشل پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان
وزیراعظم نے 26 مارچ کو ایوارڈ کی تقریب میں آفیشل پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان

ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دے دی، جو ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو آفیشل پاسپورٹ کا اجرا میں اہم پیش رفت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو آفیشل پاسپورٹ جاری ہوسکیں گے۔

وزیراعظم نے 26 مارچ کو ایوارڈ کی تقریب میں آفیشل پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور وزارت داخلہ کی تجویز پر کابینہ کمیٹی نے پاسپورٹ رولز میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024