• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا تیسرا گانا ریلیز

شائع April 29, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا تیسرا گانا ’مغرولا‘ ریلیز کردیا، جسے اب تک 14 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے۔

پنجابی مکسچر بھنگڑا گانے کو صابری سسٹرز اور روزیو نے گایا ہے، اس گانے کی شاعری عدنان ڈھول، روزیو اور ذلفی نے لکھی ہے۔

’مغرولا‘ کی کمپوزیشن بھی ذلفی، روزیو اور عدنان ڈھول نے ترتیب دی ہے جب کہ اس کی تیاری میں متعدد آرٹسٹوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

’مغرولا‘ گانے کے سیٹ کو بھی کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے پہلے گانے ’آئی آئی‘ کے سیٹ کی طرح بڑی محنت سے تیار کیا گیا ہے اور شائقین نے گانے کے سیٹ کی بھی تعریفیں کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے سے قبل سیزن 15 کے دوسرے گانے ’2 اے ایم‘ کو بھی پنجابی زبان کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز سندھی گانے ’آئی آئی‘ سے کیا گیا تھا، جسے نئے گلوکار نعمان علی راجپر نے ماروی اور سائبان کے ساتھ مل کر گایا تھا۔

مذکورہ گانے کو اب تک کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب پر ایک کروڑ 10 لاکھ لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بھی بہت شیئر کیا جا رہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے دوسرے گانے ’2 اے ایم‘ کو بھی یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا پہلا گانا 14 اپریل جب کہ دوسرا گانا 21 اپریل اور تیسرا گانا 28 اپریل کو ریلیز کیا گیا اور سیزن کے مزید 8 گانے ریلیز کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024