• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

شائع April 27, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہادت مکمل ہے بس گاڑی پیش کر دیں، جس پر وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گاڑی پیش کر دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024