• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس: علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع

شائع April 27, 2024
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن کے ہمراہ انسداد دہشت گری عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مؤقف اختیار کیا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے، وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے اس دن دیکھ لیجئے گا اگر ممکن ہوا تو آجائیں گے، ورنہ حاضری سے استثنیٰ دے دیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024