• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا

شائع April 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے انجانے میں اداکارہ یشما گل کو زخمی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں یشما گل کو دیگر اداکاراؤں اور خواتین کے ساتھ ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں خواتین کے لیے پنک بسز کی رونمائی کی تقریب کی ہے، جس میں یشما گل سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مذکورہ تقریب میں حکومت سندھ نے کراچی میں پنک بسز کے مزید دو نئے روٹس کا افتتاح کرتے ہوئے دو ماہ تک خواتین کے سفر کو مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی تقریب میں یشما گل سمیت دیگر اداکارائیں بھی شریک ہوئی تھیں اور اب یشما گل کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر نے انجانے میں قریب ہی کھڑی یشما گل کی آنکھ کو تیزی سے ہاتھ لگایا۔

ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے کہ رپورٹر کی انگلیاں اداکارہ کی آنکھ میں لگیں، جس سے انہیں آنکھیں کھلی رکھنے میں مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے فوری طور پر آنکھوں پر ہاتھ لگا کر تقریب سے دور نکلنے کی کوشش کی۔

اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے ویڈیوز کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس دن انہوں نے پورا دن زخمی آنکھ کے ساتھ تمام شوٹنگس کروائی تھیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کے ساتھ پیش والے حادثے کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جو کہ اب وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی وائرل ویڈیوز پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو ایسی بھیڑ والی جگہوں پر نہیں جانا چاہئیے اور بعض افراد نے لکھا کہ اداکارہ کو معمولی مسئلہ ہوا ہوگا، وہ بڑے زخم رسنے سے محفوظ رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024