• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عائشہ عمر بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پرعمران اشرف کی معترف

شائع April 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کی ٹی وی شو میں کم سن بچی کو چھونے سے قبل ان کے والدین سے اجازت لینے پر عمران اشرف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عائشہ عمر حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے میزبان و اداکار عمران اشرف کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی جانب سے اداکار کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عائشہ عمر نے عمران اشرف کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے کم سن بچی کو چھونے سے قبل بچی کی والدہ سے اجازت لینے کا عمل انتہائی شاندار تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی ہی چھوٹی چھوٹی باتوں سے سماج میں شعور اور تبدیلی لائی جا سکتی ہے اور عوام کو رضامندی اور بچوں کو چھونے سے قبل اجازت لینے کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔

ان کے مطابق ایسے ہی اگر ہر شخصیت چھوٹے چھوٹے کام کرکے سماج اور لوگوں کو تعلیم و تربیت دے تو بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے عمران اشرف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور مداحوں نے دونوں شخصیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ عمران اشرف رواں برس جنوری میں اپنے مذاق رات شو میں ایک بچی کو اپنے پاس بلاکر انہیں چھونے سے قبل شو میں موجود ان کی والدہ سے چھونے کی اجازت مانگی تھی۔

عمران اشرف کی جانب سے شو کے دوران بچی کو چھونے سے قبل ان کے والدین سے اجازت لیے جانے کے عمل کو اس وقت بھی سراہا گیا تھا اور متعدد شخصیات اور افراد نے ان کی تعریفیں کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024