• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو جیل میں ہے، ملک احمد خان

شائع April 26, 2024
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک  احمد خان — فوٹو: ڈان نیوز
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان — فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو اس وقت جیل میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس قیدی نے جرم کیا یا بلوا کر حملے کروائے ہیں تو کیا اسے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے؟

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی جانب سے اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی دھمکی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ اس لیے کرے گا کیونکہ وہ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، سیاسی جماعتیں ایک بات پر غور کریں کہ آج بھی اسمبلیوں اور پارلیمان پر ان کا قبضہ ہوچکا ہے، اُدھر نہ تقریر ہوتی ہے، نہ بحث ہوتی ہے صرف احتجاج ہوتا ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سپورٹ قیمت پر گندم کی خریداری نا کرنے کت معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بتایا کہ حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دےگی، بڑی تعداد میں نجی سطح پرگندم در اامد کی گئی جو اب رکھ بھی نہیں سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب زیادہ گندم کاشت ہوگئی اور امپورٹ بھی ہوگئی، اب حکومت کو ہر وہ چیز کرنا پڑی گی جس سے کسان کو ریلیف ملے۔

مریم نواز کی پولیس کی وردی پنے پر وضاحت دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی، یہ پہلی بار نہیں ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024