• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع April 25, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف ذاتی وجوہات کی بنا پر کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بسمعہ معروف نے کہا کہ ’میں اپنی سب سے پسندیدہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں، یہ سفر یادگار رہا یہ یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی‘۔

بسمعہ معروف نے کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔‘

انہوں نے اپنے فینز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بسمعہ معروف کا کیریئر:

بلے باز بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں بھارت کے خلاف کیا اور 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 276 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جو کسی بھی پاکستانی خواتین کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 262 رنز بنائے ہیں، جس میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 80 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025