• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نیپرا کا کے الیکٹرک کے 7سالہ سرمایہ کاری منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

شائع April 24, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکڑک کے 7سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سرمایہ کاری منصوبے کا سہ ماہی بنیادوں پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبے پر نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکڑک اپنے سرمایہ کاری پلان کی سہ ماہی رپورٹ نیپرا کو جمع کرائے گی اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لیے ٹی او آرز نیپرا اتھارٹی طے کرے گی۔

نیپرا نے کہا کہ کے الیکڑک سرمایہ کاری سے ہونے والے فوائد کا تجزیہ نیپرا کو پیش کرے گی جبکہ پلان کے تحت پرفارمنس اشاریوں کی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

کے الیکڑک سرمایہ کاری پلان کے تحت مہلک حادثات کے خلاف محفوظ ماحول یقینی بنائے، نیپرا

کے الیکڑک نے 7 سال میں 392 ارب 49 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا ہے اور 7 سال میں ٹرانسمیشن بزنس پر 238 ارب 22 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

کے الیکڑک نے بجلی کی تقسیم کے نظام میں 136 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ بھی لگایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024