• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایران، جوہری بم کیلئے مطلوبہ یورینیم حاصل کرنے سے ہفتوں کی دوری پر ہے، ایٹمی توانائی ایجنسی

شائع April 24, 2024
ان کا کہنا تھا کوئی بھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا کہ ایران اب جوہری ہتھیار رکھتا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
ان کا کہنا تھا کوئی بھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا کہ ایران اب جوہری ہتھیار رکھتا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے مطلوبہ افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں کی دوری پر دور ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو)‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے واضح کیا کہ ایران جوہری بم بنانے کے لیے کافی افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں کی دوری پر دور ہے۔

ساتھ ہی واضح کیا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایران کے پاس اس وقت جوہری ہتھیار موجود ہے یا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہتھیاروں کے درجے کی سطح کے قریب یورینیم کی افزودگی خطرے کی گھنٹی ہے، لیکن کوئی بھی اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا کہ ایران اب جوہری ہتھیار رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک فنکشنل نیوکلیئر وارہیڈ کو آزادانہ طور پر فاسائل مواد کی تیاری کے علاوہ بہت سی دوسری چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

رافیل گروسی نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی اور ایران کی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کی رسائی کی کمی نے اس کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ایرانی ہم منصبوں کو بار بار بتاتا رہا ہوں کہ اس سرگرمی سے خدشات جنم لیتے ہیں اور اس حقیقت کے ساتھ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں کہ ہمیں رسائی اور مرئیت کی وہ مطلوبہ سطح نہیں مل رہی ہے جو میرے خیال میں ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ان سب کو ایک ساتھ دیکھتے ہیں تو یقیناً آپ کو بہت سارے سوالیہ نشانات ملتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024