• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

میری جسمانی ساخت طبی مسائل کی وجہ سے مختلف ہے، متھیرا کا ناقدین کو جواب

شائع April 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے اپنی جسمانی ساخت پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ساخت طبی مسائل کی وجہ سے مختلف ہے۔

اداکارہ کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیے جانے اور ان کی جسامت پر نامناسب تبصرہ کرنے والے یوٹیوبرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خود ساختہ ڈاکٹر عمیر نامی شخص کو متھیرا کی جسامت پر تبصرہ کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ شخص متھیرا کی جسامت پر نامناسب انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ ماڈل نہ فلرز کرایا ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے بوٹوکس کروایا ہے بلکہ انہوں نے کچھ اور کروا رکھا ہے۔

ساتھ ہی مذکورہ شخص خواتین کی جسامت اور اس پر نامناسب انداز میں مزاحیہ تبصرہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کی جانب سے جسامت پر نامناسب انداز میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر متھیرا نے بھی اپنا رد عمل دیا اور ان کے تبصرے کو بے ہودہ قرار دیا۔

متھیرا نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ دو افراد کی جانب سے ان کی جسامت پر نامناسب انداز میں تبصرہ کرنا مایوس کن اور باعث شرم ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں تھائراڈ سمیت دیگر طبی مسائل ہیں، جس وجہ سے ان کی جسمانی ساخت تبدیل ہے۔

ان کے مطابق طبی مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے ہی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن دو مرد حضرات کی جانب سے ان کی جسامت پر تبصرہ کرنا نہ صرف باعث شرم ہے بلکہ یہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا برا طریقہ بھی ہے۔

متھیرا نے مزید لکھا کہ انہیں اپنے وزن اور جسمانی ساخت پر فخر ہے اور وہ ایسی ہی تمام خواتین پر بھی فخر کرتی ہیں لیکن یہ بات بعض جاہل مرد نہیں سمجھیں گے اور وہ خواتین کی جسامت پر بات کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہیں گے۔

مذکورہ معاملے سے قبل بھی متھیرا متعدد بار اپنی جسامت اور وزن پر بات کر چکی ہیں اور وہ پہلے بھی بتا چکی ہیں کہ بعض طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ اپنے جسم سے چربی ہٹوانے کے آپریشن بھی کروا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024