• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

مریم نواز نے اپنے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

شائع April 24, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

5 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پروٹوکول گاڑی کے مبینہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو حکومت نے 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور رکن صوبائی اسمبلی احمد اقبال مرحوم محمد ابوبکر کے گھر آبائی گاؤن جسر پہنچے، انہوں نے مرحوم کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے انہوں نے ابوبکر کے والد فخر ایاز کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

رکن صوبائی اسمبلی احمد اقبال نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

18 اپریل کو 23 سالہ ابوبکر نارووال شکر گڑھ روڈ پر وزیر اعلیٰ کی پروٹوکول گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوگئےتھے۔

نارووال کے ڈی ایس پی ملک محمد خلیل نے بتایا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ابوبکر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا، اس کے بعد وہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی۔

مریم نواز نے مبینہ طور پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

ابوبکر ایک فلنگ پمپ پر ملازم تھا اور اس کے والد فخر ایاز ایک مزدور ہیں، وزیراعلیٰ نے پولیس کو سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024