• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’کوک اسٹوڈیو 15‘ کا دوسرا گانا ریلیز

شائع April 23, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

میوزیکل کمپنی ’کوک اسٹوڈیو‘ نے سیزن 15 کا دوسرا گانا ’2 اے ایم‘ ریلیز کردیا، جسے اب تک 40 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کیے گئے دوسرے گانے کو اسٹار شاہ اور ذیشان علی نے گایا ہے اور انہوں نے ہی اس کی شاعری لکھی ہے جب کہ سرفراز علی نے بھی شاعری میں ان کا ساتھ دیا ہے۔

پنجابی زبان کے مکسچر گانے ’2 اے ایم‘ کی میوزک بھی گلوکاروں اسٹار شاہ، ذیشان اور ذلفی علی نے ترتیب دی ہے۔

’2 اے ایم‘ کو 21 اپریل کو ریلیز کیا گیا اور یہ سیزن 15 کا دوسرا گانا ہے، اس سے قبل 15 اپریل کو سیزن کا پہلا گانا ریلیز کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز سندھی گانے ’آئی آئی‘ سے کیا گیا تھا، جسے نئے گلوکار نعمان علی راجپر نے ماروی اور سائبان کے ساتھ مل کر گایا تھا۔

مذکورہ گانے کو اب تک کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب پر 80 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بھی بہت شیئر کیا جا رہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 15 میں مجموعی طور پر 11 گانے ریلیز کیے جائیں گے اور امکان ہے کہ سندھی اور پنجابی کے بعد پشتو، بلوچی اور سرائیکی میں بھی گانے پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024