• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اب بھی لوگ چھیڑتے ہیں، شادی کی پیش کش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشاف

شائع April 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اور بولڈ اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ ضعیف العمری میں بھی لوگ انہیں چاہتے ہیں، انہیں چھیڑتے ہیں اور انہیں شادی کی پیش کش تک کرتے آ رہے ہیں۔

نشو بیگم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنی شادیوں اور لوگوں کی جانب سے کی جانے والی پیش کش پر بات کی۔

نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی شادیوں سے متعلق کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی شادیوں اور تعلقات پر کافی باتیں کی جاتی تھیں، اب بھی لوگ ان کی شادیوں پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اب بھی لوگ انہیں چاہتے ہیں، انہیں چھیڑتے ہیں، ان کے ساتھ مذاق کرتے ہیں اور یہاں کہ انہیں شادیوں کی پیش کش بھی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں اور اداکاروں کی شادیوں کی باتیں پھیلنا کوئی نئی بات نہیں، ایسی افواہیں پھیلنے کے بعد یا تو شوبز شخصیات تنگ آکر شادی کرلیتی ہیں یا پھر وہ بیچارے ہر بار شادیوں کی تردید کرتے رہتے ہیں۔

نشو بیگم کے مطابق شادیوں اور پیار کی باتیں ہر عمر میں اچھی لگتی ہیں، انہیں بھی ایسی باتیں اچھی لگتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔

نشو بیگم کے مطابق اگرچہ انہیں شادیوں کی پیش کش ہوتی رہی ہے اور اب بھی لوگ شادی کے لیے ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن ان کا رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اگرچہ سینیئر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اب بھی شادیوں کی پیش کش ہوتی ہے، تاہم انہوں نے پیش کش کرنے والے کسی بھی اداکار یا شخص کا نام نہیں لیا۔

خیال رہے کہ نشو بیگم کے شوہر فلم ساز کاظم پاشا 2017 میں عارضہ قلب کی وجہ سے 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے دو شادیاں کیں، جو دونوں طلاق پر ختم ہوئیں۔

نشو بیگم نے پہلی شادی کیریئر کے آغاز میں امام ربانی سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹی اداکارہ صاحبہ ہیں اور گزشتہ ماہ 42 سال بعد صاحبہ اپنے حقیقی والد سے پہلی بار ملی تھیں۔

امام ربانی سے شادی ختم ہونے کے بعد نشو بیگم نے دوسری شادی بھی فلم ساز سے کی تھی لیکن وہ بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی تھی، جس کے بعد انہوں نے تیسری شادی کاظم پاشا سے کی اور 2017 میں ان کا انتقال ہوگیا۔

اب نشو بیگم نے زائد العمری میں انکشاف کیا ہے کہ لوگ اب بھی انہیں شادی کی پیش کش کرتے ہیں لیکن ان کا رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024