• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

الیکشن کمیشن کا قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹاف کے مبینہ اغوا کا نوٹس

شائع April 21, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی۔50، قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹاف کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے قلعہ عبداللہ میں پولنگ اسٹاف کے اغوا سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی درخواست پر انتخابی حلقہ پی بی۔50 قلعہ عبداللہ کے پولنگ اسٹاف کے مبینہ اغوا کے واقعے پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے زبانی طور پر بتایا کہ پولنگ اسٹاف کے اغوا کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحریری رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے تاکہ الیکشن کمیشن مذکورہ بالا درخواستوں پر مناسب فیصلہ کرے۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں حلقہ پی بی۔50 میں ہی مسلح افراد نے ایک پولنگ اسٹیشن میں گھس کر فائرنگ کی جس سے خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جدید ہتھیاروں سے لیس افراد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے پولنگ کا عمل رک گیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مزید اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے تاہم فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024