• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کنسرٹ کے دوران مداح عاطف اسلم کو گلے لگا کر رو پڑی، ویڈیو وائرل

شائع April 21, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اپنی سحر انگیز آواز سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران ایک مداح گلوکار کو گلے لگا کر رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ کنسرٹ کب اور کہاں ہوا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل ہی یہ کنسرٹ بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک اسٹیج پر آتی ہے اور عاطف اسلم کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے، اس دوران انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آئی لوو یو عاطف‘ (i love you)

اس دوران گلوکار مداح کو تسلی دیتے ہیں، یہاں مداح کو عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم بعدازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو وہاں سے لے جاتے ہیں اور انہیں ٹشو پیپر بھی دیتے ہیں۔

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداحوں کو یہ رویہ نیا نہیں ہے، قبل ازیں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مداحوں نے اسٹیج پر نوٹ پھینک دیے تھے لیکن عاطف اسلم نے انہیں کنسرٹ کے دوران ہی ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

کنسرٹ روکنے کے بعد عاطف اسلم مداحوں سے مخاطف ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میرے دوست، آپ اسٹیج پر آکر ان پیسوں کو عطیہ کردیں، مجھ پر مت پھینکے، یہ اچھی بات نہیں ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024