• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سکھر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

شائع April 21, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

سکھر کے علاقہ پرانہ سکھر میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 اپریل کو پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں شوہر سجاد نے بیوی سمیت 7 بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ قتل کیے جانے والوں میں 40 سالہ کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6 سالہ رمشہ، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم درزی کا کام کرتا تھا اور ایک ٹانگ سے معذور تھا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سمیت7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظفر گڑھ واقعے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024