• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

مریحہ صفدر کی اکشے کمار اور بولی ڈ کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع April 20, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ فلم ہاؤس فل میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر کی جانب سے بولی وڈ کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اکشے کمار سمیت دوسرے بولی وڈ اداکاروں اور انڈسٹری کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مریحہ صفدر کی مذکورہ ویڈیو ان کی جانب سے کچھ دن قبل مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شریک ہونے کی ہے، جہاں انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ اکشے کمار کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ انتہائی پروفیشنل اداکار ہیں، بڑا ہونے کے باوجود خود کو بڑا اداکار نہیں سمجھتے۔

مریحہ صفدر کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ہاؤس فل تھری میں کام کرنے والے تمام بھارتی اداکار پروفیشنل اور اچھے تھے، ان میں کسی طرح کا کوئی غرور نہیں تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکشے کمار سمیت تمام اداکار وقت پر شوٹنگ سیٹ پر پہنچتے تھے اور اسی وجہ سے ہی بولی وڈ والے ہم سے آگے ہیں، کیوں کہ وہ ہر کام پروفیشنل انداز میں کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی اداکار تھوڑا سا بڑا ہوجاتا ہے تو آدھا آدھا دن شوٹنگ پر لیٹ پہنچتا ہے جب کہ بولی وڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔

اگرچہ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی اداکار شوٹنگ سیٹ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا اور کہا کہ اگر وہ کسی کا نام لیں تو ان کے ساتھ مسئلہ ہوجائے گا۔

اس سے قبل مریحہ صفدر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ دعویٰ کرتی دکھائی دی تھیں کہ بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری ان سے جلتی تھیں اور ان سے حسد رکھتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024