• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایلون مسک نے بھارت کا دورہ کیوں ملتوی کیا؟

شائع April 20, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سماجی پلیٹ فارم ایکس کے سی ای او اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کمپنی ٹیسلا میں بھاری ذمہ داریوں کی وجہ سے بھارت کا دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر میں وہ اپنا دورہ دوبارہ شیڈول کریں گے۔

ایلون مسک وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے اور بھارتی مارکیٹ میں اپنے بڑے منصوبوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی سلسلے میں وہ 21 اور 22 اپریل کو بھارت کا دورہ کرنے والے تھے۔

ان کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں ایکس پر انہوں نے بیان جاری کیا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات کے لیے منتظر ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ایسے موقع پر شیڈول ہوا تھا جب ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی تھی اور کمپنی کی جانب سے 15 اپریل کو دنیا بھر میں اپنے 10فیصد سے زیادہ ملازمین کو فارغ کرنے کے بارے میں حالیہ خبریں سامنے آئی تھیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹیسلا پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو روہن پٹیل، جو مبینہ طور پر بھارت کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے منصوبوں کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھے، نے اس ہفتے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ایسے موقع پر ملتوی ہوا ہے جب پڑوسی ملک میں دنیا کے بڑے انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

اپنے دورے کے دوران ایلون مسک کی جانب سے بھارت میں 2 سے 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع تھا جس میں بھارت میں کار فیکٹری کے قیام کو اہم سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

ان کی نئی دہلی میں کئی خلائی اسٹارٹ اپس کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کی بھی توقع تھی، ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی اسٹار لنک سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کی پیشکش شروع کرنے کے لیے بھارتی حکومت کی ریگولیٹری منظوریوں کے بھی منتظر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024