• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش

شائع April 20, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلے میں وفاقی وزارت داخلہ سے سفارش کی گئی ہے کہ 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور، تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفروال، بھکر، قصور، شیخوپورہ، صادق آباد، کوٹ چٹہ، ڈیرہ غازی خان میں سفارش کی گئی ہے۔

خط کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 21 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 خالی نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی 2، 2 نشستوں جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024