• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

نرگس فخری مجھ سے جلتی تھیں، مریحہ صفدر کا دعویٰ

شائع April 19, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول ماڈل و اداکارہ مریحہ صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری ان سے جلتی تھیں۔

مریحہ صفدر نے نرگس فخری کے ساتھ بولی وڈ کی بولڈ کامیڈی فلم ہاؤس فل تھری میں کام کیا تھا، فلم میں پاکستانی اداکارہ شرلی کا کردار ادا کیا تھا۔

مذکورہ فلم میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ نرگس فخری اور جیکولین فرنانڈس مرکزی ہیروئنز تھیں۔

مذکورہ فلم میں کام کرنے سمیت بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرنے کی مریحہ صفدر کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نرگس فخری ان سے جلتی تھیں۔

مریحہ صفدر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں سے بولی وڈ میں کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کا ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

مریحہ صفدر کے مطابق ہاؤس فل کی شوٹنگ کے دوران تمام بھارتی اداکاروں کا رویہ ان کے ساتھ ہمدردانہ اور دوستانہ تھا لیکن نرگس فخری کو رویہ مختلف تھا۔

انہوں نے جیکولین فرنانڈس سمیت دوسری اداکارہ اور ابھیشک بچن سمیت اکشے کمار اور بومن ایرانی کے رویے کی بھی تعریفیں کیں۔

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ نرگس فخری کو ان سے کوئی مسئلہ تھا، شاید وہ ان سے جلتی تھیں۔

مریحہ صفدر کے مطابق انہیں نرگس فخری سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اسے یہ فکر تھی کہ ہرکوئی مریحہ کے ساتھ اتنا فری کیوں ہو رہا ہے، یہ تو ابھی نئی آئی ہے؟

ماڈل و اداکارہ نے نرگس فخری کو نک چڑھی بھی بولا اور کہا کہ نہ جانے وہ کیوں سے ان حسد کھاتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024