• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وفاقی وزیرِداخلہ کا زائد المعیاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بلاک کرنے کا حکم

شائع April 19, 2024
سمز بلاک کرنے کا حکم وزیرِداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں دیا—اے ایف پی
سمز بلاک کرنے کا حکم وزیرِداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں دیا—اے ایف پی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تمام موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں محسن نقوی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی بھی ہدایت جاری کی۔

وزیرداخلہ نے نادرا کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ماڈل پولیس اسٹیشنز پنجاب کی طرز پر ملک بھر میں نادرا دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے شہریوں کے تمام ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں اور ادارے کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کیا جائے۔

چیئرمین نادرا نے روڈ میپ 25-2024 کے حوالے سے وزیرِداخلہ محسن نقوی کو بریفنگ بھی دی، جس میں جدید اور مرحلہ وار سیکیورٹی آرکیٹیکچر، سائبر سیکیورٹی آڈٹ اور ملازمین کی سائبر سیکیورٹی سے آگاہی اور نادرا اسٹریٹجک پلان شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024