• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

مہوش حیات بولی وڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

شائع April 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مہوش حیات کی مختصر ویڈیو میں انہیں بولی وڈ میں کام کرنے سمیت اپنے پسندیدہ بولی وڈ خان پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بولی وڈ میں سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی؟

مہوش حیات تینوں خانز کے نام پر کنفیوژن کا شکار ہوگئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس کا نام لیں، اس لیے آغاز میں انہوں نے سلمان خان کا نام لیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی خواہش تبدیل کردی۔

وائرل ویڈیو میں مہوش حیات نے پہلے سلمان خان کا نام لیا اور کہا کہ ان کے خیال میں وہ ان کے ساتھ ہی کام کرنا پسند کریں گی لیکن جلد ہی انہوں نے عامر خان کا نام بھی لیا اور پھر وہ کچھ وقت تک دونوں خانز کے ناموں پر پریشان رہیں۔

بعد ازاں مہوش حیات نے بلآخر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام لیا، تاہم انہوں نے شاہ رخ خان کا نام لینا بھی پسند نہیں کیا۔

اس سے قبل مہوش حیات انٹرویوز بتا چکی ہیں کہ وہ بطور اداکارہ کہیں بھی کام کرنے کو تیار ہیں اور وہ ماضی میں مس مارول نامی امریکی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں اور جلد ہی وہ بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024