• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےدوران آڈیو، ویڈیو ریکارڈ کی گئی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

شائع April 16, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سے ملاقات کےدوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بلب کی آڑ میں کیمرا لگایاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میز کے اوپر انہوں نے نیا بلب لگایا جس سے آڈیو ریکارڈنگ کی گئی، بانی سےملاقات کے دوران درمیان میں ایک شیشہ نصب تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی سے ملاقات کےدوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتےہیں کہ ہماری پٹیشنز کو دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے شیشہ لگاکر ملاقات کرائی گئی، شیشے کے کمرے میں ملاقات کرانا خلاف قانون ہے، ایک ملک میں 2 قانون نافذ ہیں، ہمیں عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب بھر میں جلسے کرنے جا رہے ہیں، ان جلسوں میں عمر ایوب کے ہمراہ میں اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو توہین عدالت کی درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024