• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی: نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں کی حالت غیر

شائع April 16, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھویں سے اسکول میں موجود 22 بچے متاثر ہوئے، تمام بچوں کی طبیعت بہتر ہے، 3 بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کا معائنہ کرے گی، اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی تو اسکول کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024