• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، شرجیل میمن

شائع April 16, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی وجہ مہنگائی، بےروزگاری اور غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلےکے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ 15 روز میں کچے سے 13 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں 6 اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کرسٹل آئس استعمال کرنے والوں کو پتا نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کرسٹل آئس استعمال کرنے والے خودکش بمبار ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، حکومت سندھ نہیں چاہتی کہ کسی بھی شہری کو تکلیف پہنچے، مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کے 2 نئے روٹ شروع کر رہے ہیں، گرین لائن تک پہنچنے کے لیے شٹل سروس شروع کر رہے ہیں، میرپور خاص میں بھی پیپلزبس سروس شروع کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024