• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

میچ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید نے 7 سال بعد معافی مانگ لی

شائع April 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

میچ فکسنگ کے جرم میں سزا یافتہ سابق پاکستانی اوپنر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی کی معافی مانگ لی۔

سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ناصر جمشید نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کی بیٹی کرکٹ کھیل رہی تھیں، ویڈیو کے کیپشن میں 34 سالہ سابق کرکٹر نے لکھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ جو کچھ کیا اس پروہ خود کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیے پرشرمندہ ہیں اور معافی مانگتے ہیں۔

ناصر جمشید نے کہا کہ وہ اپنا کرکٹ ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو سکھانے کی کوشش کریں گے اور اسے بھرپور مواقع دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سپاٹ فکسنگ سکینڈلز میں ملوث ہونے کے بعد سابق کرکٹر ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی، اس کےعلاوہ انہیں برطانیہ میں 17 ماہ کی جیل کی سزا کاٹنا پڑی۔

ناصر جمشید نے 2008 سے 2015 کے درمیان دو ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024