• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی

شائع April 14, 2024

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024