• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا کے ساتھ حادثہ

شائع April 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم شوٹنگ کے دوران معروف اداکارہ میرا کے بازو میں چوٹ لگ گئی، جس باعث انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا نے تصدیق کی کہ فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی اور توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے انہیں چوٹ لگی۔

ویڈیو میں میرا کے بازو میں پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم وہ ویڈیو میں مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پٹی ہونے کے بعد اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں جب کہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا لاہور کے گرد و نواح میں اپنی آنے والی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس دوران وہ اپنا توازن برقرار رکھ نہ پائیں اور ان کے بازو پر چوٹ لگی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے کم سے کم 10 دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ اداکارہ بھی زخم ٹھیک ہونے کے بعد شوٹنگ پر واپس جانے کے لیے پرجوش ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میرا کے بازو میں سنگین فریکچر نہیں ہوا، ان کی ہڈی مکمل طور پر نہیں ٹوٹی، تاہم انہیں زخم ٹھیک ہونے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کون سی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور ان کے ساتھ دیگر کون سے اداکار شوٹنگ کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024