• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آفتاب اقبال مغرور ہیں، کسی کی عزت نہیں کرتے، سب پر احسان جتاتے ہیں، سہیل احمد

شائع April 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار، میزبان و کامیڈین سہیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان آفتاب اقبال بہت مغرور قسم کے شخص ہیں، وہ خود کے علاوہ کسی کی عزت نہیں کرتے جب کہ دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ انہوں نے سب کو کامیاب بنایا۔

سہیل احمد نے حال ہی میں احمد علی کے بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے آفتاب اقبال کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بیان کیا اور کہا کہ ٹی وی میزبان ان کے بھائیوں کی طرح ہیں، وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آفتاب اقبال نے ان کے ساتھ حسب حال پروگرام کرنا چھوڑ دیا لیکن وہ گزشتہ 15 سال سے وہی پروگرام کر رہے ہیں، کیوں کہ انہیں وہاں بہت عزت مل رہی ہے۔

میزبان نے جب انہیں بتایا کہ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ مرحوم امان اللہ سب سے بڑے کامیڈین تھے اور وہ دوسرے نمبر پر آپ کو رکھتے ہیں، اس پر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ وہ کون ہوتے ہیں کسی کو نمبر دینے والے؟

سہیل احمد کے مطابق آفتاب اقبال خود ان سے اور امان اللہ جیسے کامیڈین سے کام سیکھے ہیں اور اب وہ خود انہیں ہی نمبر دے رہے ہیں؟ وہ کون ہوتے ہیں، کسی کو نمبر دینے والے؟

کامیڈین کا کہنا تھا کہ آفتاب اقبال اپنی رائے دیتے ہوئے یہ کہ سکتے ہیں کہ امان اللہ انہیں سب سے اچھے لگتے ہیں لیکن وہ کسی کو نمبر نہیں دے سکتے۔

انہوں نے آفتاب اقبال کے معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مغرور قسم کے شخص ہیں، وہ اپنے علاوہ کسی کی عزت نہیں کرتے جب کہ ساتھی کامیڈینز کے حوالے سے دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ انہوں نے سب کو کامیاب بنایا۔

سہیل احمد کے مطابق اگر آفتاب اقبال اتنے ہی بڑے ہیں تو وہ کامیڈینز کے علاوہ تنہا پروگرام کرکے دکھائیں؟

انہوں نے کہا کہ آفتاب اقبال کے پروگرام کو ان کے ساتھ پروگرام کرنے والے کامیڈینز کامیاب بناتے ہیں لیکن وہ میزبان ہر کسی کے علاوہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ انہوں نے سب کو کامیاب بنایا۔

سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ایک بار آفتاب اقبال نے کسی کو کہا کہ انہوں نے سہیل احمد کو اس لیے چھوڑا کیوں کہ سہیل احمد براہ راست شو نہیں کر سکتے لیکن اس بے وقوف کو یہ علم نہیں کہ میں 30 سال سے لائیو پرفارمنس کر رہا ہوں۔

سہیل احمد نے بتایا کہ ایک پروگرام میں آفتاب اقبال نے ان کے نانا کے حوالے سے بھی نامناسب باتیں کیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے، وہ اپنے والدین کے علاوہ دوسروں کی عزت کرنا بھی سیکھیں، ان میں بہت غرور ہے۔

پروگرام کے دوران سہیل احمد نے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور دعویٰ کیا کہ وہ حسب حال سے قبل ہی مشہور تھے، انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی مذکورہ پروگرام سے پہلے ہی مل چکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024