• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیزائنر حسن ریاض کی مسجد نبوی میں منگنی کی تصاویر وائرل

شائع April 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف فیشن ڈیزائنر حسن ریاض کی جانب سے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں منگنی کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حسن ریاض معروف کلاتھنگ برانڈ گوگی کے مالک ہیں اور ان کا شمار معروف ڈیزائنرز میں ہوتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

حسن ریاض نے نہ صرف مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں منگنی کی بلکہ انہوں نے زندگی کے اہم ترین دن کے لیے عید الفطر کے دن کا انتخاب بھی کیا۔

انہوں نے 10 اپریل کو عید الفطر کے پہلے دن منگنی کی اور منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں حسن ریاض کو اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

حسن ریاض نے اپنی منگیتر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں منگنی کرنے کے عمل کو زیادہ تر صارفین نے سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024