• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا طریقہ بتادیا

شائع April 12, 2024
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا طریقہ بتاتے ہوئے تجویز دی ہے کہ میونسپل کمیٹی ان سے صفائی کا کام کرواکر انہیں پیسے دے۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام اسٹوری میں گداگروں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتایا اور بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔

بشریٰ انصاری نے مختصر اسٹوری میں طریقہ بتایا کہ میونسپل کمیٹی کو یہ اختیار دیا جائے کہ اسے جہاں بھی بھکاری نظر آئیں، وہ انہیں شہر کی صفائی پر مامور کرے۔

اداکارہ نے لکھا کہ شہر کی صفائی کے بدلے میونسپل کمیٹی کے عہدیدار بھکاریوں کو معاوضہ دیں۔

اسی طرح بشریٰ انصاری نے مزید تجویز دی کہ عام شہری بھی بھکاریوں کو بھیک کی جگہ انہیں جھاڑو لے کر دیں اور ان سے صفائی کا کام کرواکر انہیں اجرت دی جائے۔

بشریٰ انصاری کی بات سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا میونسپل کمیٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ بھکاریوں سے کام لے اور انہیں کام کے بدلے معاوضہ دے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024