• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹس 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر کردیے

شائع April 10, 2024
فائل فوٹو: افتخار شیرازی
فائل فوٹو: افتخار شیرازی

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب امریکی ڈالر کرنے کی نوید سنادی، اس کے علاوہ سعودی عرب پاکستان میں تانبے کی کان پر 7 ارب اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد القحطانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس تین ارب سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر کردے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے بھی بات چیت کررہا ہے۔ جس کے تحت تانبےکی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

محمد القحطانی نے واضح کیاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024