شوبز شخصیات کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

شائع April 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز، فیشن اور موسیقی سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے محبت کے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

زیادہ تر شوبز شخصیات نے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

اداکار بلال قریشی نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

کبریٰ خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی جب کہ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گلوکارہ و اداکار حدیقہ کیانی نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک پیش کی۔

سینیئر اداکاروں سمیت نوجوان اداکاروں نے بھی انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک اسٹوریز میں بھی مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ صبور علی نے بھی عید کے موقع پر خوبصورت لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک دی۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی عید کے موقع پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024