• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

یہ دعویٰ غلط ہے کہ میں نے بیٹی کو باپ سے ملنے نہیں دیا، اداکارہ نشو

شائع April 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حوالے سے یہ دعویٰ غلط کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کبھی باپ سے ملنے نہیں دیا۔

نشو نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابق شوہر امام ربانی کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ انہوں نے بیٹی کو باپ سے ملنے نہیں دیا۔

نشو کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی بیٹی کو والد سے دور نہیں کیا لیکن ان کے والد ہی بچی پیدا کرکے چلے گئے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے پانچ سال کی عمر میں بیٹی کو باپ سے ملنے نہیں دیا تو پھر والد 42 سال تک بیٹی سے دور کیوں رہے؟

ان کے مطابق صاحبہ کی شادی کو بھی 25 سال گزر گئے لیکن ان کے والد کبھی ان سے ملنے نہیں آئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں پیش کش کی گئی تھی کہ وہ اتنے لاکھ روپے لے کر انہیں بیٹی دے دیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ انہوں نے بچوں کی خرید و فروخت کا کام کبھی نہیں کیا۔

نشو کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس وقت اپنی بیٹی کو والد کے حوالے کرتیں تو صاحبہ سوتیلی ماں کے پاس چلی جاتیں اور پھر شاید آج وہ زندہ ہی نہ ہوتیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں پہلی بار اداکارہ صاحبہ اپنے حقیقی والد امام ربانی سے ملی تھیں اور انہوں نے ان سے ملاقات کی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

والد اور بیٹی کے درمیان پہلی ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے سے شکوے کیے۔

ملاقات کے دوران امام ربانی نے بیٹی کو کہا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو انہیں ان سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا، جس پر اب نشو نے وضاحت جاری کی ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ انہوں نے باپ کو بیٹی سے ملنے سے روکا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024