• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

مردانہ بانجھ پن کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے والی ایپلی کیشن تیار

شائع April 9, 2024
فوٹو: میڈیکل نیوز ٹوڈے
فوٹو: میڈیکل نیوز ٹوڈے

یورپی ملک جرمنی کے ماہرین نے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی جو کہ مردانہ بانجھ پن کو ختم کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق یورپین ایسوسی ایشن آف یورولاجی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی ایپلی کیشن کو ماہرین نے انتہائی معاون قرار دیا۔

تیار کی گئی ایپلی کیشن بانجھ پن یا زرخیزی جسے عام زبان میں مردانہ کمزوری بھی کہا جاتا ہے کو ختم کرنے کے طبی مشورے فراہم کرتی ہے۔

ایپلی کیشن کو فوری طور پر صرف جرمنی اور فرانس میں پیش کیا گیا ہے اور اسے (Kranus Edera) کا نام دیا گیا ہے اور جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشن مرد حضرات کو اپنی زرخیزی سے متعلق معلومات فراہم کرنے سمیت انہیں پیچیدگیوں کو حل کرنے کے مشورے بھی فراہم کرتی ہے جب کہ ایپلی کیشن مشکوک معاملات پر صارفین کو ماہرین صحت کے پاس جانے کے مشورے بھی دیتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ عام طور پر دنیا بھر میں عام طور پر مرد ڈپریشن، نیند کی کمی، پریشانی، مالی مسائل اور ورزش نہ کرنے سمیت اچھی خوراک نہ کھانے کی وجہ سے بانجھ پن کا شکار ہوتی ہیں اور ایسی وجوہات کو ایپلی کیشن کی مدد سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ایپلی کیشن زرخیزی بڑھانے میں مدد فراہم کرنے والی مختلف اقسام کی ورزشیں کرنے سمیت نیند مکمل کرنے اور اچھی خوراک کھانے کی تجاویز بھی فراہم کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025